• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54546

    عنوان: رمضان میں افطار کی دعوت کھانا کہاں تک صحیح ہے جب کہ ایک لقمہ ہمارے حرام سے چالیس دن کی عبادت کی ضائع ہوجاتی ہے ۔ جواب کا انتظار رہے گا۔

    سوال: رمضان میں افطار کی دعوت کھانا کہاں تک صحیح ہے جب کہ ایک لقمہ ہمارے حرام سے چالیس دن کی عبادت کی ضائع ہوجاتی ہے ۔ جواب کا انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 54546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1218-1218/M=9/1435-U دعوت کرنے والے شخص کی پوری یا اکثر آمدنی حلال ہے تو اس کی دعوت قبول کرنا اور اس کے یہاں کھانا جائز ہے اور اگر آمدنی کا اکثر حصہ حرام پر مشتمل ہے تو اس کے یہاں دعوت کھانا درست نہیں، اور روزے میں حرام مال کھانے سے اور بھی احتیاط کی ضرورت ہے، یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ مدعو کو یقین سے معلوم ہو کہ داعی کی آمدنی حلال ہے یا حرام ہے تو دونوں کا حکم لکھ دیا گیا ہے اور اگر حرام وحلال کی تحقیق نہیں ہے تو بلاوجہ شک کرنا فضول ہے، مسلمان کی آمدنی کے بارے میں حسن ظن حلال ہونے کا رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند