• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46533

    عنوان: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر شب برأت کو روزہ رکھتے تھے؟کیا یہ سنت موٴکدہ ہے غیر موٴکدہ ؟ براہ کرم، حوالہ دیں۔

    سوال: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر شب برأت کو روزہ رکھتے تھے؟کیا یہ سنت موٴکدہ ہے غیر موٴکدہ ؟ براہ کرم، حوالہ دیں۔

    جواب نمبر: 46533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1188-1100/N=9/1434 پندرہویں شعبان میں روزہ رکھنے کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل مجھے کسی روایت میں نہیں ملا البتہ ابن ماجہ میں اس دن روزہ کے متعلق قولی ارشاد مروی ہے، لیکن یہ روایت ایک راوی کے حافظہ کی کمزوری کی وجہ سے ضعیف ہے، اس لیے یہ روزہ مستحب ہے، رکھنے کی صورت میں ثواب ملے گا اور نہ رکھنے کی صورت میں کوئی گناہ نہ ہوگا، فتاویٰ دارالعلوم دیوبند (۶:۵۰۰) میں ابن ماجہ کی روایت نقل کرنے کے بعد ہے: ”پس پندرہویں تاریخ شعبان کا روزہ مستحب ہے، اگر کوئی رکھے تو ثواب ہے اور نہ رکھے تو کچھ حرج نہیں“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند