• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 66314

    عنوان: ملازمت کے علاوہ بینک میں کھانا پینا

    سوال: میں جس جگہ ملازمت کرتا ہوں اس ادارے کی سہ ماہی میٹنگز نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوتی ہیں ۔ ان میٹنگز میں میری بھی شمولیت ہوتی ہے ۔ ان میٹنگز کے دوران بینک کی طرف سے چاے ٴ پانی اور لوازمات بھی پیش کیے ٴ جاتے ہیں ۔ میرے لئے یہ کھانا پینا حلال اور جائز ہے یا حرام ہے ؟ یہی معاملات بینک میں منعقدہ تربیتی کورس کے دوران بھی پیش آتے ہیں ۔ رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 66314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 796-784/Sd=9/1437 اگر بینک اپنی حلال آمدنی سے ناشتہ کراتا ہے تو آپ کے لیے اس کا کھانا جائز ہے۔ ---------------------- بینک کی آمدنی بالعموم مخلوط ہوتی ہے اور مخلوط آمدنی میں اکثر کا اعتبار ہوتا ہے یعنی اگر حلال آمدنی غالب ہے تو اس آمدنی سے کھانا وغیرہ درست ہوکا اور اگر حرام آمدنی غالب ہے تو کھانا وغیرہ درست نہ ہوگا۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند