• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10096

    عنوان:

    میرے والدین نے میری شادی ایک ایسے لڑکے سے کردی جو کہ ایک بینک میں کام کرتا ہے اوراس کی آمدنی حرام ہے۔ میں فیملی کے اکرام کی وجہ سے ان کی مخالفت نہیں کرسکتی ہوں۔ اب میں اپنی آخرت کے بارے میں فکر مندہوں۔ مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں تاکہ میںآ خرت میں کامیاب ہوجاؤں؟ مجھے بتائیں کہ اب میں کیاکروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 55=55/ م

    آپ کا شوہر بینک میں اگر دربانی یا چپراسی کا کام کرتا ہے تو زیادہ فکر کی ضرورت نہیں، اس کام کی گنجائش ہے، اگرچہ اس کام سے احتراز اولیٰ ہے اور اگر سودی کاموں کے لکھنے پڑھنے یا حساب کرنے کا کام کرتا ہے تو واقعی فکر مند ہونے کی بات ہے، ایسی صورت میں آپ اپنے شوہر کو حکمت ونرمی کے ساتھ موقع ومصلحت کو دیکھتے ہوئے سمجھائیں کہ آپ کا کام شریعت کی رو سے ناجائز ہے، اور حرام کمائی پر بڑی سخت وعید آئی ہے، لہٰذا آپ کوئی دوسرا حلال ذریعہ معاش تلاش کریں، جب تک متبادل کوئی جائز کام نہ مل جائے اس وقت تک موجودہ کام کی آمدنی سے جائز اخراجات پورے کرنے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند