• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8722

    عنوان:

    ایک شرعی پردہ کرنے والی لڑکی کی والدہ اسے بار بار اس بات پر مجبور کررہی ہے کہ وہ رشتے کے لیے تصویر کھینچوائے تو ایسے میں وہ لڑکی کیا کرے؟ (۲) کیا پہلے سے کھینچائی ہوئی تصویررشتہ کے لیے دی جاسکتی؟ دعاؤں کی خاص درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2166=1747/ب

    صورت مسئولہ میں لڑکی کو تصویر کھنچوانے کے لیے مجبور کرنا قطعاً جائز نہیں ہے، اس بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ لڑکا لڑکی کے سامنے حاضر ہوکر خود اپنی نگاہ سے دیکھ لے، تصویر کھنچوانے کے بارے میں حدیث میں سخت وعید وارد ہوئی ہے۔

    (۲) پہلے سے کھنچائی ہوئی تصویر بھیجنا بھی جائز نہیں ھے،مکروہ ہے۔ وعن المغیرة بن شعبة قال خطبت امرأة فقال لي رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ھل نظرت إلیہا قلت لا قال فانظر إلیھا فإنہ أحری أن یودم بینکما رواہ أحمد مشکاة:۲۶۹۔ إن أشد الناس عذابًا یوم القیامة المصورون (الحدیث)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند