• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604838

    عنوان:

    قرض کے بدلے اسی قدر سود کی رقم استعمال کرنا؟

    سوال:

    قرض واپس نہ ملنے کی صورت میں قرض چھوڑ دیا گیا اب قرض کے بدلے اپنے ہی سود سے قرض کی رقم کا استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 604838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1015-714/D=11/1442

     (۱) قرض چھوڑ دینے کی صورت میں وہ معاف ہوگیا جس کا اجر و ثواب آپ کو ملے گا ان شاء اللہ۔

    (۲) لیکن قرض کے بدلے اسی قدر سود کی رقم استعمال کرنا آپ کے لئے جائز نہیں کیونکہ سود کی رقم حرام ہوتی ہے۔ ہاں اگر آپ مستحق زکاة اور غریب ہیں تو دوسرے کے سود کی رقم محتاجی کی وجہ سے استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند