• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605314

    عنوان:

    کیا امام کی تنخواہ میں سود سے کمائی ہوئی رقم دی جا سکتی ہے ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام اس بارے میں. ہمارے محلے میں ایک نئی مسجد تعمیر کی گئی ہے اور اس کے بنائے والوں کے متعلق پتہ چلا ہے کہ ان کے کئی کاروبار ہیں ان میں سے ایک سودی کاروبار بھی ہے اور وہی لوگ مسجد کے تمام اخراجات پورا کرتے ہیں؛ اور امام کی تنخواہ بھی وہی حضراتِ دیتے ہیں کیا امام پر ان کی دی گئی تنخواہ لینی جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 605314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:911-698/sd=1/1443

     اگر یہ لوگ حلال آمدنی سے امام کی تنخواہ دیتے ہیں تو ان کی دی ہوئی تنخواہ لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند