• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603284

    عنوان:

    پرنٹر سے تصاویر پرنٹ کرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    کیا کیمرے سے تصویر بنانا صحیح ہے ؟ اور ان تصاویر کو پاسپورٹ سائز جو ضرورت کے تحت بنواء جاتی ہیں جیسے کسی فارم پر لگانی ہو یا کسی دفتر میں یا بینک وغیرہ میں جمع کروانی ہوں یا سکول و کالج وغیرہ میں دینی ہوں پرنٹر سے کاغذ پر رنگین پرنٹ کرنا کیسا ہے ؟ قرآن و حدیث کے مطابق جواب عنایت فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 603284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 574-449/D=07/1442

     کیمرہ سے تصویر بنانا ناجائز ہے کاغذ پر رنگین پرنٹ نکالنے کا بھی یہی حکم ہے۔ حدیث میں ہے: اشد الناس عذاباً یوم القیامة المصورون۔ جس تصویر کشی کی مذمت اور اس پر وعید حدیث مذکور میں بیان کی گئی ہے اس میں کیمرہ کی تصویر بھی داخل ہے۔

    پاسپورٹ، دفتر، بینک یا اسکول یا سرکاری دستاویز میں جہاں فوٹو لگانا ضروری ہو ایسے موقعہ کے لئے فوٹو کھچوانے کی ضرورةً علماء نے اجازت دی ہے ان موقعوں پر بھی اسے ناجائز اور گناہ سمجھتے دل سے برا جانتے ہوئے کرے۔ امید ہے کہ اللہ تعالی معاف فرمادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند