• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17221

    عنوان:

    میں قصاب ہوں اور گوشت بیچتا ہوں۔ تکلیف یہ ہے کہ میرے گراہک جب گوشت لیتے ہیں تو صاف کرکے لیتے ہیں اور چربی تول میں نہیں لیتے، لیکن بعد میں تول کے اوپر سے لیتے ہیں اور اس طریقہ سے مجھے کافی نقصان ہورہا ہے ۔ اب میں نے اپنی دکان پر ایک تختی لگا دی ہے کہ صاف گوشت ایک کلو میں پچاس گرام کم آئے گا اور کانٹے کو پچاس گرام بڑھا دیا ہے۔ جب میں ایک کلو گوشت تولتا ہوں تو صاف کرکے تولتا ہوں جس میں پچاس گرام گوشت کم ہوتا ہے لیکن تول کے بعد پچاس گرام چربی اوپر سے ڈال دیتا ہوں جس سے اس کا وزن ایک کلو برابر ہو جائے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ امید ہے کہ آپ میرا مسئلہ سمجھ گئے ہوں گے اور مجھ کو اللہ کے فضل سے صحیح راستہ بتائیں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1793=1621-11/1430

    یہ صورت بھی درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند