• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28866

    عنوان: ایک اہم مسئلہ کی طرف سے ہم لوگوں کو تشویش ہے وہ مسئلہ یہ ہے کہ ایک کمپنی ہے جو اپنے لیے کسی سروے کرنے والے کو تلاش کرتی ہے اور اس کو سروے کرنے کی قیمت بذریعہ آن لائن ادا کرتی ہے اور سروے بھی بذریعہ آن لائن کرتی ہے کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ 

    سوال: ایک اہم مسئلہ کی طرف سے ہم لوگوں کو تشویش ہے وہ مسئلہ یہ ہے کہ ایک کمپنی ہے جو اپنے لیے کسی سروے کرنے والے کو تلاش کرتی ہے اور اس کو سروے کرنے کی قیمت بذریعہ آن لائن ادا کرتی ہے اور سروے بھی بذریعہ آن لائن کرتی ہے کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ 

    جواب نمبر: 28866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 106=88-2/1432

    اگر جس کمپنی کا سروے کرنا ہے وہ حرام کاروبار میں ملوث نہیں ہے تو اس کمپنی کا سروے کرکے اس کی رپورٹ کمپنی کو دینا جائز ہے اور اس پر اجرت لینا بھی جائز ہے، سروے آن لائن کرنے اور قیمت آن لائن وصول کرنے سے حکم پر فرق نہیں پڑے گا، البتہ اگر اس میں کوئی خلافِ شرع کام کرنا پڑتا ہو یا آپ کو کسی چیز پر اشکال ہو تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ استفتا ارسال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند