• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55888

    عنوان: میں ایک ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر ہوں، جی پی ایف کی رقم پر حکومت جو سود تی ہے اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: میں ایک ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر ہوں، جی پی ایف کی رقم پر حکومت جو سود تی ہے اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 55888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1408-1408/M=12/1435-U ملازم کی تنخواہ سے جبری اور غیراختیاری طور پر جو رقم کاٹ لی جاتی ہے، اور پھر اتنی ہی رقم کا اضافہ ادارے کی جانب سے ہوکہ اس کے فنڈ میں وہ روپیہ جمع ہوتا رہتا ہے، اس اضافے پر سود کی تعریف صادق نہیں آتی، لہٰذا اس کا لینا، جائز اورحلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند