• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150019

    عنوان: کیا ہم کو کسی مفتی صاحب یا کسی معتبر عالم کی ویڈیو کا دیکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    سوال: جیسا کہ آپ نے بتایا ہے کہ فوٹو اور ویڈیو بنانا ناجائز ہے، تو آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ (۱) کیا ہم کو کسی مفتی صاحب یا کسی معتبر عالم کی ویڈیو کا دیکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ (۲) اور اسی طرح حمد اور نعت کی ویڈیو بھی دیکھنا کیسا ہے؟ (۳) اور موبائل کے اوپر ایسی ویڈیو کو آگے لوگوں کو بھیجنا کیسا ہے ؟ (۴) کیونکہ آج کل کا دور میڈیا کا دور ہے اور شوسل میڈیا کی دنیا کا زور ہے، پاکستان میں کئی معروف علمائے کرام جن میں مولانا طارق جمیل صاحب اور مفتی تقی عثمانی صاحب شامل ہیں ان کی بہت ساری ویڈیو ہیں جو اصلاح پر مبنی ہوتی ہے، ان کے متعلق بھی بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 801-727/sn=7/1438

    (۱، ۲، ۳) سب منع ہے، ”ویڈیو“ کے بہ جائے ”آڈیو“ کی شکل میں جو بیانات اور نعتیں ہوں، انھیں سنیں اور دوسروں کو بھیجیں، واضح رہے کہ نعتیں میوزک سے خالی ہونی چاہئیں؛ کیونکہ ”میوزک“ شرعاً جائز نہیں ہے۔

    (۴) معتبر علمائے کرام کے آڈیو بیانات بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں بغرض اصلاح انھیں سنیں یا کسی دوسرے کو بھیجیں، اصلاح ”ویڈیو“ بیانات پر موقوف نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند