• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147430

    عنوان: پرچار کو پیسوں سے خریدنا

    سوال: آج کل انٹرنیٹ پر ایک کام آن لائن بہت چل رہا ہے، اُس میں آپ کو ایک ویب سائٹ جیسا کہ www.theadsteam.com ہے اِن پر آپ کو پرچار (تشہیر) خریدنے ہوتے ہیں، پھر اِن پرچار کو دیکھنا ہوتا ہے، اور جتنا آپ پرچار پیسوں سے خریدتے ہیں اُس کا دو یا ڈھائی فیصد آپ کو ملتا ہے، یہ دو یا ڈھائی فیصد فکس نہیں ہے، جس دن ویب سائٹ کے مالک کو زیادہ پرچار کے آڈر ملتے ہیں اس دن زیادہ فیصد ملتا ہے اور اسی طرح کام پر کام۔ اور اس میں فحاشی، جوا خانہ، شرط لگانا اور جوے والے پرچار نہیں ہوتے، سادہ پرچار ہوتے ہیں۔ آپ کو روز کے دس پرچار دیکھنے ہوتے ہیں اور اس کے بدلے جتنی سرمایہ کاری کی ہوگی اُس کا دو یا ڈھائی فیصد ملتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ حرام تو نہیں ہے؟ اگر کچھ تفصیل رہ گئی ہو تو میں دوبارہ جواب میں مزید بتادوں گا۔

    جواب نمبر: 147430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 332-355/B=4/1438

    جی ہاں یہ صورت جائز نہیں، پرچار کو پیسوں سے خریدنا یہ ایک ایسا عمل ہے جو عوض بننے کے قابل نہیں، اس کی خرید وفروخت شرعاً درست نہیں، پھر پرچار میں بے حیائی اور عریانیت کے اشتہارات اور تصویریں جاندار کی ہوتی ہیں، یہ گناہ کی چیزیں ہیں۔ ان حالات میں اس کے جواز کا حکم لگانا درست نہیں۔

    ------------------------------

    حسب سوال جواب درست ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند