• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 28874

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کچھ وقت (دو ، تین سال) کے لیے عارضی فیملی پلاننگ کرنا درست ہے تاکہ بیوی بھی تندرست ہو جائے اور بچے کی بھی تربیت ہو سکے؟ 

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کچھ وقت (دو ، تین سال) کے لیے عارضی فیملی پلاننگ کرنا درست ہے تاکہ بیوی بھی تندرست ہو جائے اور بچے کی بھی تربیت ہو سکے؟ 

    جواب نمبر: 28874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 196=187-2/1432

    اگر بیوی صحت کے اعتبار سے کمزور ہو اور دین دار ڈاکٹر یا حکیم کہیں کہ ولادت میں پریشانی ہوگی یا حاملہ ہونے کی وجہ سے شیرخوار بچے کی صحت سخت متأثر ہونے کا خطرہ ہو تو عارضی مانع حمل تدبیر کے اختیار کرلینے کی گنجائش ہے، ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند