متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 172421
جواب نمبر: 172421
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1093-895/sn=12/1440
انتظامیہ کی طرف سے ممانعت کے باوجود پانی گرم کرنے کی کیتلی،پریس اور ہیٹر وغیرہ استعمال کرنا شرعا جائز نہیں ہے، یہ بھی ایک قسم کی چوری اور خیانت ہے، اگراس طرح کی الکٹرانک کیتلی میں کوئی دوست چائے بنائے اور اس پر آپ کو مدعو کرے تو آپ اس میں شامل نہ ہوں۔
عن أبی حرة الرقاشی، عن عمہ...قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : اسمعوا منی تعیشوا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، إنہ لا یحل مال امرء إلا بطیب نفس منہ .(مسند أحمد، رقم:20695) کتاب السرقة (ہی) لغة أخذ الشیء من الغیر خفیة، وتسمیة المسروق سرقة مجاز. وشرعا باعتبار الحرمة أخذہ کذلک بغیر حق نصابا کان أم لاإلخ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 137، ط: زکریا ، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند