• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 20015

    عنوان:

    سمجھتا ہوں کہ دیوبند پر برکتیں، رحمتیں برستی ہیں ، یہ گہوارہ ہے سنت کے متوالوں کا، جس کے علمبردار علماء دیوبند ہیں۔ میں نہایت احترام و ادب سے اس عظیم درسگاہ کو پہلی بار لکھ رہا ہوں۔ امید ہے کہ مجھے مایوسی نہیں ہوگی اور زبردست جواب ملے گا۔ پاکستان میں اہل سنت والجماعت ،اہل سنت والجماعت احناف دیوبند پر پہلے سے پروپیگنڈہ زور شور پر تھا کہ ایک اور اضافہ دیوبند میں پنڈتوں نے دیوبندی مولویوں کے ہوتے ہوئے یوگا سکھایا کے نام سے نظر سے گزرا۔ میرا اپنا بھی اس پر اعتراض ہے کہ کیا یہ عمل صحابہ کی مخالفت نہیں؟ کیا یہ بدعت نہیں جو کافروں کے منتروں والے یوگا کی تربیت دی جارہی ہے۔ مجھے بہت دکھ ہوا جب یہ ویڈیو دیکھی کہ ایک ننگا پنڈت سنی علماء کے منصب پر اچھل کود کر رہا ہے۔ اس علم کے گہوارہ اور اکابرین کی محنت کا نتیجہ یعنی دیوبند کا نام خراب نہ کریں اور آئندہ ان چیزوں سے خدارا کنارہ کشی کریں اور یوگا پر اپنا موقف مجھے بتائیں۔ اور یوگا تو کافروں کے لیے سکون ہے۔ مومن کے لیے نماز کافی ہے اب ضرورت پڑگئی یوگا کی۔ کیا نماز نہیں ہے ہمارے پاس۔ اگر کہیں تلخ کلامی کردی تو معذرت ،میں نے اپنے دل کا احوال کھول کر بتادیا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 250=12tb-3/1431

    یُوگا کی تربیت سے ارباب دارالعلوم دیوبند بھی متفق نہیں ہیں، چنانچہ یہاں سے اس کے عدم جواز کا فتویٰ جاری ہوچکا ہے، دیوبند میں جو جمعیة کی کانفرنس ہوئی تھی اس میں یوگا والے پنڈت کو ارباب دارالعلوم دیوبند نے نہیں بلایا۔ اور جنھوں نے بلایا انھوں نے جمعیة کی پاس کردہ تجویز کی تائید کے لیے بلایا۔ وہ پنڈت ذمہ داروں کے علی الرغم اپنی یوگا کی بات بتانے لگا جب کہ وہاں اسکا کوئی موقع بھی نہ تھا۔ اسی لیے ذمہ داروں نے بار بار انھیں بیٹھ جانے کے لیے کہا اور ان کی اس حرکت سے بالکلیہ ناراضگی کا اظہار کیا۔ اور اس سے براء ة کا اظہارکیا، مگر بُرا ہو حاسدین کا کہ انھوں نے ذرا سا شوشہ پاکر اکابر دیوبند اور دارالعلوم دیوبند کو بدنام کرنا شروع کردیا۔ اور آپ نے بھی ان ہی کی سُر میں سُر ملاکر گانا شروع کردیا۔ آپ کا فرض یہ تھا کہ پہلے اس کی حقیقت کا پتہ لگاتے اس کے بعد ہمیں کنارہ کشی کا مشورہ دیتے۔ کفیٰ بالمرء کَذِبًا أَن یُحدّثَ بکُلِّ ما سمِعَ (مسلم) آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ ہرسنی ہوئی بات تحقیق کے بغیر بیان کردے، مزید جسارت یہ بھی کی کہ علمائے دیوبند پر صحابہ کی مخالفت کرنے کا فتویٰ بھی جڑدیا۔ یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنْ جَآءَ کُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأٍ فَتَبَیَّنُوْا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًا بِجَہَالَةٍ ․․إلخ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند