• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603318

    عنوان:

    تصویر کشی کا موجودہ زمانہ میں حکم

    سوال:

    کیا پرنٹنگ کا کام کرنا درست ہے جبکہ اس میں ایسے پوسٹر وغیرہ ہوتے ہیں ہیں جس میں نیتاؤں کی تصویریں ہوتی ہیں اور اب تو جمیعت وغیرہ کا پوسٹر چھپتا ہے تو اس میں علمائے کرام کی تصویریں بھی چھپتی ہیں تو کیا یہ درست ہے یا نہیں؟

    ۲․ کیا موبائل سے تصویر لینا درست ہے جب کہ موبائل سے لی گئی تصویر ر اکثر ڈیلیٹ کر دی جاتی ہے ؟اور علمائے کرام کے بیانات ویڈیو کی شکل میں نیٹ موجود ہیں۔

    جواب نمبر: 603318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 582-453/D=07/1442

     (۱) پرنٹنگ مشین کے ذریعہ بہت ساری مباح اور جائز چیزوں کی چھپائی ہوتی ہے لہٰذا اس کام کو نادرست نہیں کہیں گے۔

    (۲) البتہ تصویریں چھاپنا یہ مثل تصویر کشی کے ناجائز ہے اس سے احتراز کرے۔

    (۳) موبائل سے جو فوٹو لیا جاتا ہے وہ بھی تصویر کشی ہے جو کہ ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند