• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9553

    عنوان:

    پوچھنا یہ ہے کہ میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور میرا جی پی ایف GPF قاعدہ کے مطابق ہر مہینہ میری تنخواہ میں سے کٹ جاتا ہے۔ کیا یہ جائز ہوتا ہے؟ اور کیا میں زیادہ بچت کے لیے اختیاری جی پی ایف کٹواسکتاہوں؟ کیا یہ بھی جائز ہوگا؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2546=1991/ ھ

    (۱) جائز ہے۔ (۲) اختیاری طور پر جی پی ایف کٹوانے میں جتنی رقم تنخواہ سے کٹے گی وہ تو آپ کے حق میں حلال ہے، البتہ اس پر جو اضافہ ہے، وہ شبہة الربا کی وجہ سے آپ کے حق میں درست نہیں، پس اختیاری جی پی ایف میں رقم نہ کٹوائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند