• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603441

    عنوان:

    آڈت پر نام درج کرکے کمیشن لینا

    سوال:

    ہمارے یہاں جانوروں کی ایک منڈی لگتی ہے جو غیر سرکاری ہے اس منڈی میں ہماری بھی آڈت ہے جس میں ہمارا کام یہ ہوتا ہے کہ باہر کے لوگ جو جانور لاتے ہیں وہ ہماری آڈت پر لکھوا تے ہیں پھر اس جانور کی ہم بولی لگاکر فی جانور ایک ہزار وصول کرتے ہیں لیکن بعض دفعہ جانور کا مالک خود ہی خریدار ڈھونڈ کر بیچ دیتا ہے اس کے بیچنے میں ہماری آڈت کا کوئی دخل نہیں ہوتا مگر وہ مالک ہماری آڈت پر نام لکھوا دیتا ہے کہ میں نے ایک جانور تیس ہزار میں بیچ دیا اس لکھنے کے بعد بھی ہم ایک ہزار وصول کرتے ہیں مالک سے .، تو کیا اس صورت میں جبکہ ہمارا کوئی عمل اس میں شامل نہیں ہوا یہ ایک ہزار لینا درست ہے یا نہیں؟ اور اگر مالک کے پیسے نکلوانے کی ذمہ داری آڈت لے لے تو پھر لینا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 603441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 792-636/H=08/1442

     جب کہ آپ (آڑھتی) کا کوئی عمل اس میں شامل نہیں تو ایک ہزار روپئے مالکِ جانور سے لینا جائز نہیں اور جب مالک نے خود بیچا ہے تو خریدار سے وہ خود ہی پیسے وصول کرلے گا، آڑھتی کی ذمہ داری کس لئے ہوتی ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند