• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60729

    عنوان: میں پیشے سے ایک ڈاکٹر ھوں میرے دواخانہ مین بہت سے ہاسپیٹل چلانے والے خون پیشاب کی جانچ کرنے والے آتے ھین اور کہتے ہیں کہ آپ ھمارے یہاں مریض بھیجیں تو اس کے بدلے ِھم اپ کو اس مریض کے پوری رقم سے 40٪ھم اپ کو کمیشن دیں گے تو اس پیسے گا لینا ھمارے لئے جائز ہے کہ نہیں؟ براکرم، قرآن و سننت کی روشنی میں جواب دے ۔

    سوال: میں پیشے سے ایک ڈاکٹر ھوں میرے دواخانہ مین بہت سے ہاسپیٹل چلانے والے خون پیشاب کی جانچ کرنے والے آتے ھین اور کہتے ہیں کہ آپ ھمارے یہاں مریض بھیجیں تو اس کے بدلے ِھم اپ کو اس مریض کے پوری رقم سے 40٪ھم اپ کو کمیشن دیں گے تو اس پیسے گا لینا ھمارے لئے جائز ہے کہ نہیں؟ براکرم، قرآن و سننت کی روشنی میں جواب دے ۔

    جواب نمبر: 60729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 690-655/Sn=10/1436-U ہسپتال یا لیب والوں کی طرف سے ملنے والا کمیشن چوں کہ آپ کی طرف سے کسی قابل ذکر عمل کے بغیر مل رہا ہے؛ اس لیے یہ کمیشن آپ کے لیے لینا جائز نہیں ہے، پیش کش کرنے والوں سے آپ کہہ دیں کہ میرے بھیجے ہوئے گاہکوں سے 40% کم چارج لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند