متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 14522
عرض
یہ کہ ہر دکاندار کے یہاں رواج ہے کہ اپنی دکان کے سامنے والا حصہ جو دکان کی
ملکیت تو نہیں ہوتی ، محض اپنی دکان کے سامنے ہونے کی وجہ سے کرایہ وصول کرتے
ہیں۔کیا ایسا کرنا صحیح ہے خاص کر دکان جب کسی مسجد کی ہو اور دکاندار اپنے سامنے
والے حصہ کے کرایہ دار سے کرایہ وصول کرے؟

جواب نمبر: 14522
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1069=871/ل
دکان دار کا محض اپنی دکان کے سامنے ہونے کی وجہ سے جب کہ وہ اس حصہ کا مالک نہ ہو، کرایہ وصول کرنا جائز نہیں، اگرچہ وہ دکان مسجد کی ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند