• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169684

    عنوان: قبر میں میت کتنے دنوں میں مٹی ہوجاتی ہے

    سوال: حضرت قبر میں میت کتنے دنوں میں مٹی ہوجاتی ہے اور اس کے بعد اس قبرستان کو کسی اور کار خیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ مہربانی فرما کر بحوالہ جواب مرحمت فر ما کر شکریہ کا موقع عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 773-650/B=07/1440

    عموماً ۲۰-۲۵/ سال کے بعد مردہ گل سڑ کر مٹی بن جاتا ہے، اگر قبرستان کسی کی ملکیت میں ہے تو مالک کی اجازت سے جو چاہیں تعمیر کرسکتے ہیں۔ اور اگر وہ قبرستان وقف ہے اور ا س میں مردوں کا ۲۰-۲۵/ سال کے بہت پہلے دفن کرنا متروک ہو چکا ہے اور یوں ہی پڑا رہنے سے اس کے خرد برد ہونے کا اندیشہ ہے تو ایسے قبرستان کو اس سے اعلی وقف میں تبدیل کرسکتے ہیں یعنی دینی مسجد اور دینی مدرسہ بنواسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند