• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604185

    عنوان:

    B4U میں آن لائن سرمایہ کاری كا حكم؟

    سوال:

    انٹرنیٹ پر B4U کے نام سے آن لائن سرمایہ کاری کی ایک کمپنی چل رہی ہے جوکی عام لوگوں سے سرمایہ اکٹھا کرکے اس پر مختلف قسم کے کاروبار کر رہی ہے جو کمپنی کے دعوے کے مطابق وہ اس پر (Physical 60%) اور (Crypto Currency 40%) کا کاروبار کر تی ہے ۔ اس سے کمپنی کو جو منا فع حاصل ہوتا ہے وہ اپنے سرمایہ دار (یعنی جس نے جتنا سرمایہ لگایہ ہو) کو مہینے کے حساب سے %7 سے لیکر تک منافع دیتی ہے ۔ کیا اسلام میں اس کمپنی سے منافع لینا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 604185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 877-758/B=11/1442

     اگر سرمایہ داروں کو سرمایہ کے حساب سے ماہانہ فکس منافع دینا لینا ہوتو یہ درست نہیں، شرعاً یہ سود ہے مسلمانوں کو اس طرح کا کاروبار کرنے سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند