• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604571

    عنوان:

    پانچ تولہ سونا میری بیوی كے پاس ہے‏ اور كوئی ذریعہ آمدنی نہیں‏، كیا اس پر زكاۃ فرض ہے؟

    سوال:

    میرا تعلق پاکستان سے ہے ، میری بیوی کے ساتھ پانچ تولے سونا ہے ، میں مہینے میں کبھی کبھی دو ہزار روپے بچوں کے خرچ کیلے دیتا ہوں جو زیادہ تر مہینے کے آخر تک ختم ہوجاتا ہے ۔ میری بیوی کا کوئی اور آمدنی کا ذریعہ نہیں ہے ۔ کیا میری بیوی پر زکوٰة فرض ہے ؟

    جواب نمبر: 604571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 814-671/M=10/1442

     اگر تاریخ زکاة میں یعنی سال پورا ہونے پر بیوی کے پاس کچھ بھی روپیہ موجود ہو تو مذکورہ صورت میں بیوی پر زکاة فرض ہوجائے گی کیونکہ پانچ تولہ سونے کی قیمت، روپیہ کے ساتھ ملا کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہونچ جائے گی۔ اور اگر تاریخ زکاة میں کچھ بھی روپیہ موجود نہیں، صرف پانچ تولہ سونا ہے اور چاندی بھی نہیں تو اس صورت میں زکاة فرض نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند