• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 607684

    عنوان:

    اسکول یا کالج میں چندہ دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : اگر کسی اسکول یا کالج میں مسلم بچے یا مسلم بچی پڑھتی ہوتو کیا اس میں چندہ لگ سکتا ہے اور اگر لگ سکتا ہو تو اسکی صورت کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 607684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 416-303/M=04/1443

     کس نوعیت کا چندہ اور کس مد میں لگانے کی بابت پوچھنا چاہتے ہیں اس کو واضح کرکے سوال کرنا چاہئے تھا، زکاة و صدقات واجبہ کی رقم اسکول یا کالج وغیرہ کی تعمیر میں لگانا جائز نہیں، ہاں اس میں پڑھنے والے مسلم بچے یا بچیاں اگر مستحق زکاة ہوں تو تملیکاً زکاة و صدقات کی رقم ان کو دی جاسکتی ہے، اور اگر چندہ سے مراد عطیہ یا نفلی صدقہ ہے تو وہ ادارے کو دیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند