• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 169795

    عنوان: گاڑی پر زکاة واجب ہے یا نہیں؟

    سوال: گاڑی پر زکاة واجب ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 169795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 835-745/H=07/1440

    اگر گاڑی تجارت کے لئے ہو تو اُس کی قیمت موجودہ پر زکاة واجب ہوگی اگر کرایہ پر چلانے کے لئے ہو تو گاڑی یا اُس کی قیمت پر زکات نہیں البتہ اُس سے حاصل ہونے والے کرایہ پر مطابق شرائط زکاة واجب ہوگی اگر اپنے استعمال کے لئے ہو تو ایسی گاڑی پر زکاة واجب نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند