• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 69913

    عنوان: ازواج مطہرات بنی ہاشم میں داخل ہیں؟ ان کے آزاد کردہ غلاموں کو زکات؟

    سوال: کیا ازواج مطہرات بنی ہاشم میں داخل ہیں یا نہیں؟اور کیا ازواج مطہرات کے آزاد کردہ غلاموں کو زکوة صدقات کا دینا جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 69913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 900-927/D=2/1438
    ازواج مطہرات میں کوئی بھی بنی ہاشم میں سے نہ تھیں، لہٰذا ان کے آزاد کردہ غلاموں کو زکاة و صدقات دینا درست ہے چنانچہ ایک حدیث میں ہے کہ حضرت بریرہ کے پاس صدقہ کا گوشت تھا جبکہ و ہ حضرت عائشہ کی آزاد کردہ باندی تھیں ۔ عن عائشة کان فی بریرة ثلات سنن وفیہ، دخل رسول اللہ-صلی اللہ علیہ وسلم- والبرمة تفور بلحم فقرب إلیہ خبز وإدم من إدم البیت فقال ألم أر برمة فیہا لحم قالوا بلی ولکن ذلک لحم تصدق بہ علی بریرة وأنت لاتاکل الصدقة قال ہو علیہا صدقة ولنا ہدیة (متفق علیہ، مشکاة ص: ۱۶۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند