• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 69542

    عنوان: فطرہ کی رقم کی ادائیگی میں تاخیر

    سوال: مسجد کے ذمہ داروں نے اپنے علاقے کے تمام افراد سے فطرہ کی رقم جمع کی ہے ۔تاکہ ضرورت مند کو دی جاسکے ۔مگر اب تک رقم مسجد کے ذمہ داروں کے پا س ہی ہے ۔ادائیگی کا طریقہ کیا ہے ؟ کس کس کو دے سکتے ہیں؟دینے میں تاخیر کرسکتے ہیں یا جلدی سے ادا کرنا چایئے ؟ دعا کی درخواست شکریہ

    جواب نمبر: 69542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1013-968/B=12/1437 جو لوگ آپ کی بستی میں غریب و محتاج لوگ ہیں ان کی تحقیق کرکے انہیں جلد از جلد پہنچائیں۔ اتنے دنوں تک فطرہ کی رقم کو روک رکھنا مکروہ ہے۔ وہ تو عید ہی کے دن پہنچا دینی چاہئے تھی تاکہ ان کی عید بھی ہنسی خوشی کے ساتھ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند