• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 158861

    عنوان: ولیمہ کے شرائط کیا کیا ہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! ولیمہ کے شرائط کیا کیا ہیں؟ جواب عنایت فرمائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 158861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 584-502/sd=6/1439

     نکاح کے بعد ولیمہ مسنون ہے ،بہتر یہ ہے کہ رخصتی کے بعد ولیمہ کیا جائے ، اس کی کوئی خاص شرط منقول نہیں ہے ، بس ناجائز امور ،رسم ورواج اور شہرت وریا سے بچتے ہوئے اپنی حیثیت کے اندر ولیمہ کرنا چاہیے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند