• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 66268

    عنوان: میں یہ کیسے تصدیق کروں گا کہ میں جس کو زکاة دے رہاہوں وہ سید فیملی سے نہیں ہے؟

    سوال: میں یہ کیسے تصدیق کروں گا کہ میں جس کو زکاة دے رہاہوں وہ سید فیملی سے نہیں ہے؟اور یہ کیسے معلوم ہوگا کہ ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں رہنے والا شخص واقعتاً سید نسل سے ہے؟

    جواب نمبر: 66268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 733-560/D=9/1437

     

    جس کے سید ہونے کا احتمال ہو اس کے بارے میں خود اس سے یا اس کے رشتہ دار اور محلہ کے لوگوں سے معلوم کرکے اطمینان کرلینا ضروری ہے، اگر اس کا سید ہونا ظن غالب یا یقین کے درجہ میں معلوم ہوجائے تو اسے زکوة کی رقم دینا جائز نہیں اس سے زکوة ادا نہ ہوگی۔

    سادات کے بہت سے خاندان تو مشہور ہیں ان کے پاس اپنے نسب نامے موجود ہیں اور مقامی طور پر لوگ انہیں سید کہتے او رسمجھتے ہیں بس اسی پر اطمینان کرلینا کافی ہے، اپنی طرف سے ہر ایک کے نسب نامے کی تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند