• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 23391

    عنوان: میرے بہنوئی میرے بہن کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں ، وہ اسے جو کچھ کرنے کے لیے کہتے ہیں وہ کام کرتی ہیں مگر بہنوئی الٹے سوال کرتے ہیں کہ یہ تم کیوں کرتی ہو؟ وہ میری بہن کو ذہنی اذیت دے رہے ہیں اور گالی گلوچ بھی کرتے ہیں، میری بہن کبھی اپنے شوہر کی نافرمانی نہیں کرتی ہیں، ان کے شوہر جو کام بھی کرنے کے لیے کہتے ہیں وہ کرتی ہیں۔وہ میری بہن کو بغیر کسی وجہ کے ہمارے گھر چھوڑدیتے ہیں، ہم نے سمجھوتہ کرنے کی بہت کوشش کی ہے مگر ان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سوال یہ ہے کہ ازروئے شرح میری بہن کو کیا کرنا چاہئے اور اسلام میں ان کے حقوق کیا ہیں؟

    سوال: میرے بہنوئی میرے بہن کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں ، وہ اسے جو کچھ کرنے کے لیے کہتے ہیں وہ کام کرتی ہیں مگر بہنوئی الٹے سوال کرتے ہیں کہ یہ تم کیوں کرتی ہو؟ وہ میری بہن کو ذہنی اذیت دے رہے ہیں اور گالی گلوچ بھی کرتے ہیں، میری بہن کبھی اپنے شوہر کی نافرمانی نہیں کرتی ہیں، ان کے شوہر جو کام بھی کرنے کے لیے کہتے ہیں وہ کرتی ہیں۔وہ میری بہن کو بغیر کسی وجہ کے ہمارے گھر چھوڑدیتے ہیں، ہم نے سمجھوتہ کرنے کی بہت کوشش کی ہے مگر ان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سوال یہ ہے کہ ازروئے شرح میری بہن کو کیا کرنا چاہئے اور اسلام میں ان کے حقوق کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 23391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1266=1020-7/1431

    آپ اپنی بہن سے کہیں کہ وہ شوہر کی بدسلوکی کے باوجود حسن سلوک کرتی رہے اور شوہر کی جائز امور میں اطاعت کو اپنے لیے سعادت سمجھے اپنی طرف سے اس کے حقوق کی ادائیگی کا خیال رکھے اور شوہر کے معاملہ کو اللہ کے سپرد کرکے صبر وضبط سے کام لے، نیز روزانہ دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اس کے حالات کی اصلاح کے لیے دعا کرے اور سات سو چھیاسی مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پانی پر دم کرکے رکھ لے اور اس میں سے شوہر کو پلاتی رہے، نیز آپ اپنے بہنوئی کو اللہ والوں اور نیک علماء سے ملائیں ان کے ذریعہ سے بہنوئی کو سمجھائیں اور ان سے بہنوئی کے لیے دعاء کرائیں، ان اعمال کی برکت سے ان شاء اللہ حالات میں سدھار آئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند