عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 169889
جواب نمبر: 169889
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 750-678/D=08/1440
اگر شخص مذکور قرض کی وجہ سے ایسا بوجھل ہے کہ اگر اس کے پاس موجود سونا چاندی ضرورت سے زاید اسباب فروخت کرکے اس کا قرض ادا کیا جائے تو ادا نہ ہوسکے تو ایسے شخص کو زکاة کی رقم برائے ادائیگی قرض دی جاسکتی ہے خواہ اس کی ضروریات کے سامان اس کے پاس عمدہ قسم کے ہوں مثلاً سفید کپڑے ہوں سواری ہو جس کا استعمال اس کے لئے ناگزیر ہے وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند