عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 611511
كیا شادی كے لیے خریدے گئے زیور پر زكات ہے؟
سوال : دیگر میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنی لڑکی کی شادی کے لیے 320 گرام سونا خرید کر رکھے ہوئے تین مہینے کا عرصہ ہوا ہے اور مناسب۔ رشتے کی تلاش میں ہیں انشاء اللہ جلد ہی راستہ ہوجائے گا ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کی کیا ان زیورات پر زکوۃ واجب ہے؟براہِ مہربانی اس سوال کا جواب دیں۔
جواب نمبر: 611511
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1029-868/B=09/1443
جب آپ كی زكاۃ نكالنے كا سال پورا ہوجائے اور وہ سونا آپ كے پاس موجود ہو تو سونے كی مالیت كی زكاۃ بھی نكالنا آپ كے لیے واجب ہوگا۔ شادی كے بعد جب لڑكی كو دے دیں گے تو وہ آپ كی ملكیت سے نكل كر لڑكی كی ملكیت میں چلا جائے گا۔ آپ زكاۃ نكالنے سے بچ جائیں گے۔ شادی كے بعد لڑكی سونے كی زكاۃ نكالے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند