• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 52931

    عنوان: میں رب کی راہ میں کحھ پیسے دینا چاہتا ہوں

    سوال: میں رب کی راہ میں کحھ پیسے دینا چاہتا ہوں۔کیا میں ان لوگوں کو دے سکتا ہوں ۱۔ میری ما میرے دوسرے بھائی کے ساتھ رہ رہی ہے ۔ ۲۔ میری بہن جس کا خاوند معمولی تنخواہ پر کام کر رہا ہے ۔ ۳۔ میرا دوست جو کہ معمولی تنخواہ پر کام کر رہا ہے

    جواب نمبر: 52931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 903-606/L=7/1435-U اگر یہ رقم زکاة یا نذر وغیرہ کی نہیں ہے تو آپ یہ رقم مذکورہ بالا تمام لوگوں میں سے ہرایک کو دے سکتے ہیں، اور اگر یہ رقم زکاة وغیرہ کی ہے تو ماں کو دینا جائز نہ ہوگا، بہن اور دوست کو دینا جائز ہوگا۔ بشرطیکہ وہ غریب مستحق زکاة ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند