• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 36031

    عنوان: کسی کی چیز بلا اجازت استعما ل کرنا

    سوال: ہم سفر کررہے تھے راستہ میں ایک جگہ درختوں سے کچھ پھل کھایا بعد میں خیال آیا کہ وہ کسی کے ذاتی باغ بھی ہوسکتے ہیں، ہم نے اپنی طرف سے اس پھل کی قیمت صدقہ کردی کیونکہ واپس جاکر تصدیق کرنا ممکن نہیں، آپ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1032-856/B=6/1433 آپ نے اس مالک باغ کی طرف سے کسی غریب کو پھل کی قیمت صدقہ کردی بہت اچھا کیا، یہ آپ کا تقویٰ اور احتیاط ہے۔ ان شاء اللہ اب آپ کی پکڑ نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند