• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 29817

    عنوان: ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟؟ تاکہ وہ اچھا ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟؟ تاکہ وہ اچھا ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 249=167-2/1432

    اگر وہ مستحق زکاة نہیں ہے تو اس کو زکاة کی رقم نہیں دے سکتے، اس کو زکاة کی رقم دینے سے زکاة دہندگان کی زکاة ادا نہ ہوگی، البتہ امداد وصدقات نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند