• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 151058

    عنوان: بینک کے ذریعہ زکاة کی ادائیگی؟

    سوال: کیا بینک کے واسطے سے زکوة ادا کرنا شرعا صحیح ہے یا نہیں؟یعنی بینک والوں سے یہ بات کرنا کہ میری طرف سے زکوة ادا کرے تو کیا اس طرح زکوة ادا ہوتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 151058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 816-829/sd=9/1438

    اگر بینک والوں کو زکات اداء کرنے کا وکیل بنادیا جائے اور بینک موکل کی طرف سے صحیح مصرف میں زکات کی رقم صرف کر دے، تو زکات اداء ہوجائے گی؛ لیکن زکات کا معاملہ بہت اہم اور نازک ہوتا ہے، اس سلسلے میں مکمل اطمینان کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند