• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170531

    عنوان: کیا اسپتال میں زکاة دی جاسکتی ہے؟

    سوال: کیا اسپتال میں زکاة دی جاسکتی ہے؟ یہ اسپتال غریبوں کا فری علاج کرتاہے یا قوم کے پیسوں سے وہاں ان کا علاج ہوتاہے، ذرا تفصیل سے بتائیں کہ زکاة میں کسی کو مالک بنانے کا طریقہ اور اصول کیا ہے۔

    جواب نمبر: 170531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 891-735/D=09/1440

    زکاة کی رقم کسی مسلمان غریب کومالک بناکر دیناضروری ہے لہٰذا اسپتال میں زکاة کی رقم سے اگر غریب مریضوں کو دوا دیدی جائے تو اس قدر زکاة ادا ہو جائے گی لیکن زکاة کی رقم سے ڈاکٹروں کی فیس اسپتال کا تعمیری اور انتظامی خرچ پورا کرنا جائز نہیں اس سے زکاة ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند