عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 16597
میرا
سوال یہ ہے کہ کیا زکوة کی رقم کسی غریب لڑکی کی شادی میں دی جاسکتی ہے؟ برائے
مہربانی جلد سے جلد جواب دیں بڑی نوازش ہوگی۔
میرا
سوال یہ ہے کہ کیا زکوة کی رقم کسی غریب لڑکی کی شادی میں دی جاسکتی ہے؟ برائے
مہربانی جلد سے جلد جواب دیں بڑی نوازش ہوگی۔
جواب نمبر: 16597
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1571=97tb-10/1430
دی جاسکتی ہے، مگر زکات کی رقم اس غریب لڑکی کو دے کر اسے مالک بنادیا جائے، پھر اس کے بعد شادی میں خرچ کرنا جائز ہوگا، تملیک کے بغیر شادی میں خرچ کرنا جائز نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند