عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 46562
جواب نمبر: 46562
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1209-815/L=11/1434-U اگر کسی شخص نے بکرا صدقہ کرنے کے لیے رقم دی ہے تو آپ پر بکرے کا صدقہ کرنا ضروری ہے؛ البتہ اگر آپ اس شخص سے اجازت لے لیں کہ میں اس رقم سے کسی کی امداد بھی کرسکتا ہوں اور وہ اجازت دیدے تو پھر بکرے کا صدقہ کرنا لازم نہ ہوگا، بلکہ اس رقم سے کسی کی امداد کرنا بھی آپ کے لیے جائز ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند