عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 67415
جواب نمبر: 67415
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1096-1124/N=10/1437 آپ کی اہلیہ کو جہیز میں تین سے سوا تین تولہ تک جو سونے کا سیٹ ملا ہے، شرعاً اس کی مالک آپ کی اہلیہ ہے، آپ اس کے مالک نہیں ہیں ، اور زکوة اس پر واجب ہوتی ہے جو نصاب کا مالک ہو، دوسرے پر نہیں ؛ اس لیے آپ کی بیوی کے سونے کی زکوة آپ پر واجب نہیں ؛ بلکہ اگر آپ کی بیوی کے پاس چاندی کا کوئی زیور بھی ہے یا دو چار روپے کی شکل میں کوئی کرنسی ہے اور سب کی مجموعی مقدار مالیت کے اعتبار سے چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ، یعنی: ۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام چاندی) کے برابر ہے اور نصاب کی ملکیت پر چاند کے حساب سے سال مکمل ہوچکا ہے تو آپ کی اہلیہ کے سونے وغیرہ کی زکوة خود اس پر واجب ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند