• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604559

    عنوان:

    بہ نیت زكاۃ قرض معاف كرنے سے زكاۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟

    سوال:

    میں نے اپنے بھائی کو کچھ رقم قرض دی ہوئی ہے، اگر میں زکاة کی نیت سے اس کو یہ قرض معاف کردوں تو کیا زکاة ادا ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 604559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1098-236/H=10/1442

     اس طرح معاف کردینے سے آپ کی زکاة اداء نہ ہوگی؛ البتہ اگر آپ کا بھائی غریب و مستحق اور مصرف زکاة ہے اور آپ اس کو اپنی زکاة دیدیں تو آپ کی زکاة اداء ہوجائے گی پھر اس زکاة کو وہ بھائی اپنے قرض کی ادائیگی میں واپس کردے تو قرض بھی اداء ہوجائے گا اگر بھائی مستحق زکاة نہیں تو اس کو زکاة دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند