• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16653

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ زیورات کی زکوة کیسے نکالتے ہیں اورایک تولہ کتنا ہوتاہے؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ زیورات کی زکوة کیسے نکالتے ہیں اورایک تولہ کتنا ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 16653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1652=1322-10/1430

     

    اگر وہ زیورات بقدر نصاب ہیں یعنی ساڑھے سات (7.5)تولہ سونا یا ساڑھے باون (52.5) تولہ چاندی کے بقدر ہیں یا سونا، چاندی الگ الگ نصاب کے بقدر نہیں ہیں، البتہ کچھ سونا، کچھ چاندی اور کچھ نقد روپے ہیں جن کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے بقدر پہنچ جاتی ہے تو تمام پر زکات واجب ہے، زیورات کی زکات نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کی قیمت معلوم کرکے ڈھائی فیصد 2.5%کے حساب سے زکات ادا کردی جائے۔

    (۲) ایک تولہ ۱۱/ گرام ۶۶۲۵ملی گرام (11.6625gm) کا ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند