• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 26814

    عنوان: ہوسٹل میں رہنے والے چند طلبہ اگر صاحب حیثیت ہیں اور باقی یتیم اور نادار ہیں تو ایسی صورت میں اس ہوسٹل میں صدقہ کا گوشت سب کھاسکتے ہیں یا صرف غریب طلبہ کو ہی دیا جائے ؟

    سوال: ہوسٹل میں رہنے والے چند طلبہ اگر صاحب حیثیت ہیں اور باقی یتیم اور نادار ہیں تو ایسی صورت میں اس ہوسٹل میں صدقہ کا گوشت سب کھاسکتے ہیں یا صرف غریب طلبہ کو ہی دیا جائے ؟

    جواب نمبر: 26814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1900=1508-11/1431

    اگر گوشت صدقہ کا منت، نذر، کفارہ وغیرہ کا ہے تو اس کے مستحق صرف غرباء ہیں، صاحب نصاب اور مالدار کے لیے کھانا جائز نہیں اور اگر وہ گوشت صدقہ نافلہ ہے یعنی ہدیہ اور عطیہ ہے تو اس کو غریب و امیر سبھی کھاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند