• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170532

    عنوان: اگر کسی سید فیملی کی مالی مدد کرنی ہو کیا نیت کرنی چاہئے؟

    سوال: اگر کسی سید فیملی کی مالی مدد کرنی ہو کیا نیت کرنی چاہئے؟ کیا ان کو یہ بول کر پیسہ دے سکتے ہیں کہ یہ آپ لوگوں کے لیے ہدیہ ہے؟

    جواب نمبر: 170532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 888-733/D=10/1440

    جی ہاں! از راہ محبت ہدیہ تحفہ کی نیت سے دینا چاہئے اور زبان سے ہدیہ تحفہ کہہ بھی سکتے ہیں۔ زکاة کی رقم انہیں دینا جائز نہیں چونکہ وہ مال کا میل کچیل ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند