• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25727

    عنوان:  میرے ذمے قرض ہیں جو اداکی جانے والی زکاة کی رقم سے زیادہ ہے۔ کیا میرے لیے زکاة اداکرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔ 

    سوال:  میرے ذمے قرض ہیں جو اداکی جانے والی زکاة کی رقم سے زیادہ ہے۔ کیا میرے لیے زکاة اداکرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 25727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2090=616-10/1431

    زکاة میں دی جانے والی رقم کا اعتبار نہیں بلکہ اموال زکاة آپ کی ملکیت میں جس قدر ہیں ان سے مقدار قرض کو گھٹادیں اور بقیہ کی زکاة ادا کریں۔ اگر قرض کی مقدار برابر ہے یا اموال زکاة سے بڑھی ہوئی ہے تو زکاة آپ کے ذمہ واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند