• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 159521

    عنوان: نذر میں بكرا صدقہ كرنے كے بجائے قیمت ادا كرنے سے نذر پوری ہوگی یا نہیں؟

    سوال: میں نے ایک بکرے کا صدقہ کی منت مانی تھی، اب میری منت پوری ہوگئی ہے، میں چاہتا ہوں کہ اگر بکرے کے بجائے اتنے پیسے دے دوں تو وہ درست ہوگا؟ یا بکرا ہی دینا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 159521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:697-632/M=6/1439

    صورت مسئولہ میں ایک بکرے کی قیمت ادا کردینے سے بھی نذر پوری ہوجائے گی۔ (مستفاد فتاوی دارالعلوم : ۱۲/ ۱۰۱، باب النذور) نذر أن یتصدق بعشرة دراہم من الخبز فتصدق بغیرہ جاز إن ساوی العشرة کتصدق بثمنہ (درمختار مع الشامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند