• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161906

    عنوان: كیا پلاٹ پر زكاۃ ہے؟

    سوال: حضرت ، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میرے پاس ۶/ پلاٹ ۱۰۰-۱۰۰/ اسکوائر فٹ کے ہیں ، کیا ان پر زکات دینا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 161906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1139-970/SD=9/1439

    اگر یہ پلاٹ فروخت کرنے کی نیت سے نہیں خریدے ہیں تو ان پر زکات واجب نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند