• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 154085

    عنوان: سونے كی زكات ہرسال ادا كرتا ہوں كیا اكاؤنٹ میں موجود پیسوں پر بھی زكات دینی ہوگي؟

    سوال: میرے پاس اتنا سونا ہے کہ میں ہر سال اس کی زکات ادا کرتا ہوں، اب میرے بینک اکاوٴنٹ میں ۲۰/ ہزار روپئے ہیں جن پر ابھی ایک سال نہیں گزرا ہے تو کیا ان پیسوں پر بھی مجھے ایک سال کے اندر اندر زکات دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 154085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1358-1344/sn=2/1439

    چونکہ آپ پہلے سے صاحب نصاب ہیں؛ اس لیے سابق نصاب کے اعتبار سے جب آپ کا سال پورا ہوگا اس وقت مذکور فی السوال ۲۰/ ہزار روپے کی بھی زکات ادا کرنی ہوگی اگرچہ ان روپیوں پر سال نہ پورا ہوا ہو؛ کیونکہ صاحب نصاب کو درمیان سال میں اگر مال حاصل ہو تو وہ بھی سابق نصاب کے ساتھ ضم ہوجاتا ہے بہ شرطے کہ دونوں کی جنس ایک ہوں، جیسا کہ صورتِ مسئولہ میں ہے۔ والمستفاد ولو بہبة أو إرث وسط الحول یضمّ إلی نصاب من جنسہ فیزکیہ بحول الأصل (درمختار مع الشامي: ۳/۲۱۴، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند