• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 68062

    عنوان: کیا ہم اپنے چچا كو زکاة دے سکتے ہیں؟

    سوال: میرے ایک چچا محتاج ہیں، لیکن ان کا اپنا مکان ہے اور ان کی جائداد کی ابھی تقسیم نہیں ہوئی ہے تو کیا ہم اس کو زکاة دے سکتے ہیں؟جائداد کی قیمت نصاب سے زیادہ ہے۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1337-1416/L=12/1437

     

    اگر آپ کے چچا کے حصے کی جائداد حاجتِ اصلیہ او ران کی استعمالی ضرورتوں سے زائد ہے اور اس کی مالیت نصاب کے بقدر ہے تو ان کو زکوة دینا درست نہیں اور اگر اس جائداد کی مالیت نصاب سے زائد ہے مگر حاجت اصلیہ سے زائد نہیں یعنی اگر وہ جائداد ان کو ملے تو وہ ان کی بنیادی ضرورتوں میں استعمال ہو جائے تو ان کو زکوة دینا درست ہوگا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند